ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ یورینیم افزودہ کرنے کی سطح امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نہیں بلکہ ایران معین کرےگا اور ایران، اضافی پروٹوکل کو تسلیم نہیں کرےگا۔ انھوں نے کہا کہ جب تک ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ اور غیر منطقی پالیسیاں جاری ہیں اس وقت تک پارلیمنٹ اضافی پروٹوکل قبول کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دےگی۔ بروجردی نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیاں غیر قانونی اور ظالمانہ ہیں۔ انھوں نے کہا فردوکا ایٹمی پلانٹ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے زیر نظر ہے اور وہاں جو کام بھی انجام پذیر ہوتا ہے وہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے انسپکٹروں کی نگرانی میں ہوتا ہے۔
بروجردی نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام بالکل پرامن اور صلح آمیز ہے اور بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں ہے اور ایران نے امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کے سائے میں خاطر خواہ ترقی حاصل ہے اور آج ایران کو امریکہ کی ضرورت نہیں بلکہ امریکہ کو ایران کی ضرورت ہے۔
.......
/169